سی این جی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار ریمپ مالکان کو دیدیا گیا

اسلام آباد (نیٹ ایجنسیاں + نوائے وقت رپورٹ) سی این جی کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا‘ جس کے بعد قیمتیں اوگرا مقرر نہیں کریگا بلکہ اب ہر پمپ کا مالک خود قیمت طے کریگا۔ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع خان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی نئی قیمت کا اعلان جلد کریں گے۔ ماہرین کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے دور دراز علاقوں میں سی این جی مہنگی جبکہ شہر اور دیگر اضلاع میں سستی ہونے کا امکان ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد کے بعد سی این جی کی قیمت میں کسی بھی ردوبدل کیلئے آئل ایند گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ڈی ریگولیشن کو قانونی حیثیت دلوانے کیلئے اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کروائی جائیگی۔ غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ وزارت پٹرولیم کے اس اقدام سے 450 ارب روپے کی سی این جی انڈسٹری تباہ ہونے سے بچ جائیگی۔ غیاث پراچہ کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے سی این جی کی بیمار صنعت دوبارہ توانا ہوجائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...