چلنے سے قاصر خاتون نے وھیل چیئر پر 500 میٹربلند پہاڑ عبور کرلیا

ہانگ کانگ: 33 سالہ لائی چی وائی پانچ سال پہلے پہاڑیوں پر چڑھنے کی چیمپیئن تھیں لیکن 9 دسمبر 2011 کو ایک موٹرسائیکل حادثے نے انہیں ہمیشہ کے لیے چلنے پھرنے سے معذور بنادیا۔ اس حادثے میں کمر سے نیچے ان کا حصہ مفلوج ہوچکاتھا۔اس سانحے کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور دوستوں نے ان کی بھرپور مدد کی اور وہ وھیل چیئر باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے لگیں جو چلنے سے معذور افراد میں ارتکاز اور فوکس میں مدد دینے والا ایک نیا کھیل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے دل میں دوبارہ پہاڑ چڑھنے کا شوق پروان چڑھتا رہا۔پھر 2014 میں انہوں نے دوبارہ مشہور لائن راک پہاڑی پر چڑھنے کا اعلان کردیا لیکن اس بار انہوں نے 495 میٹر بلند اور دشوار پہاڑی پر وھیل چیئر کے ساتھ چڑھنے کا تہیہ کیا۔ 9 دسمبر 2016 لو چی وائی لائن راک عبور کرنے والی پہلی معذور کوہ پیما کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن