حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے : مریم اورنگزیب

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک ترقی کے اصول نصاب کا حصہ نہیں بنے گی ، ترقی نہیں آئے گی۔ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے تمام اہداف حاصل کریں گے۔ منصوبوں کی قدر اور نگرانی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں وزیراعظم کی طرف سے مردم شماری کا اعلان خوش آئند ہے دہشتگردی کے باوجود قوم حوصلہ نہیں ہاری تعلیم و صحت کا سلسلہ جاری ہے۔ پائیدار ترقی کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وژن 2025 میں عالمی فریم ورک کے تحت بھی اہداف مقررکئے گئے ہیں حکومت بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں منصوبہ بندی کر رہی ہے ملک میں پائیدار ترقی کے لئے یونٹس قائم کئے گئے ہیں۔ وفاق صوبوں میںاہداف کے حصول کو یقینی بنا رہا ہے ملک میں پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر فنڈز کی فراہمی کو ترقیاتی اہداف سے منسلک کیا گیا ہے ملکی ترقی کے لئے اہداف کے حصول میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔اہداف کے حصول میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں عملدرآمد کے لئے صوبوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن