سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سانحہ کارساز پر بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سانحہ کارساز کی تحقیقات کرنے والے سی ٹی ڈی کے افسر نے سابق صدر پرویز مشرف کو دفعہ 160 کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ پرویز مشرف سے بیان بینظیر کے دھمکی سے متعلق خط کے تناظر میں لیا جائیگا۔ بینظیر بھٹو نے وطن آمد سے دو دن قبل اس وقت کی حکومت کو خط لکھا تھا جس میں مختلف افراد اور کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کا بتایا گیا تھا۔ خط میں لکھا تھا کہ بینظیر بھٹو کی جان کو خطرہ ہے۔