خصوصی افراد کیلئے کھیلوں کو سکول اور کالج کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشرے میں معذور لوگوں کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ بھی بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مریم اورنگزیب نے پی ٹی سی ایل کی 8ویں وہیل چئیر کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہیل چئیر پر کرکٹ کھیلنے کا انسان سوچ بھی نہیں سکتا لیکن معذور افراد نے وہیل چئیر پر کرکٹ کو کھیلنا یقینی بنادیا ہے۔ حکومت نے قومی چینل پر سماعت سے محروم لوگوں کے لئے خصوصی بلیٹن شروع کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ خصوصی افراد کے لئے ہفتے میں ایک پروگرام بھی چلایا جاتاہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم خصوصی افراد کے لئے کھیلوں کو سکول اور کالج کی سطح پر فروغ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...