لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیمز، ڈیوٹی ڈرابیک جیسے مسائل فورا حل کرے کیونکہ ان کی موجودگی میں برآمدات نشوونما نہیں پاسکتیں۔لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ادیب اقبال شیخ کی سربراہی میں ایکسپورٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ برآمدات پہلے ہی غیرتسلی بخش سطح پر ہیں ۔
سیلز ٹیکس، ریفنڈ کلیمز ، ڈیوٹی ڈرا بیک جیسے مسائل فوری حل کیے جائیں : طاہر جاوید
Dec 21, 2017