لاہور (کامرس رپورٹر) گورنر پنجاب سمیت تاجر رہنماوں نے نویں انٹیریئرز پاکستان میگا نمائش کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کو مبارکباد دی ہے۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر تیار شدہ فرنیچر اور متعلقہ اشیاء کو فروغ دینے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے ۔ وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں انٹیریئرز پاکستان میگا نمائشوں کے انعقاد پر پی ایف سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کو اپنی طرف راغب کرنے کی سمت میں آگے بڑھا رہا ہے ۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ انٹیریئرز پاکستان کا مقصد مقامی کاروباری اداروں کو پاکستان کی بڑی مارکیٹوں تک رسائی مہیا کرنا کرنا تھا اور اس نے کمیونٹی کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانے اور کاروباری افراد کو براہ راست خریداروں سے منسلک کرنے کا کیلئے پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔