وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 27دسمبر کو 59ویں سالگرہ منا ئیں گے

Dec 21, 2017

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 27دسمبر کو 59ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 27دسمبر 1958ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور دھیمے مزاج اور صلح جو شخصیت کے ما لک ہیں 30سال سے سیاست میں ہیں اور 6بار کن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ شاہدخاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر میاں نواز شریف کے بااعتماد ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہیں ان کے والد خاقان عباسی 1985ء میں سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجوکی حکومت میں وزیر صنعت و پیداوار تھے اور 1988ء میں اوجڑی کیمپ کے سانحہ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزیدخبریں