ایف آئی اے ٹیم کے نارووال، گجرات ٹوبہ میں چھاپے، 4 اشتہاری، ایک ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث ملزم گرفتار

Dec 21, 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کا اشتہاری اور ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون ، ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی ہدایت پر ٹیموں نے نارووال، گجرات، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دیگر اضلاع میں چھاپہ مارکر چار اشتہاری اور ایک ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس ، جعلی سٹیکرز ، ویزوں کی فوٹو کاپیاں رسیدیں اور ایک لاکھ 92ہزار نقدی برآمد، مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ٹیموں نے گوجرانوالہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات اور نارووال میں چھاپے مارے۔ گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد سکنہ نارووال، ناصر سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، محمد یوسف سکنہ وزیر آباد، محمد عمران سکنہ نارووال اور محمد رضوان سکنہ گجرات شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت کے مطابق ریجن بھر سے اشتہاریوں اور ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں