رخائن اجتماعی :قبر سے 10 نعشیں برآمد :یواین تفتیش کارکامیانمارداخلہ بند

ینگون (این این آئی+ صباح نیوز+ اے ایف پی) میانمار کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ رخائن کی ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے گائوں سے ایک اجتماعی قبر سے 10 نعشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ہفتے کے آغاز میں رخائن کے مونگدو ٹان شپ کے گائوں میں دفنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں مسلمانوں کے اخراج کیلئے فوج کی جانب سے بڑا کریک ڈائون کیا گیا تھا۔ میانمار کے آرمی چیف کے فیس بک پیج پر بیان میں کہا گیا کہ اس قبر کے پیچھے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اگر اس میں کوئی سکیورٹی اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی، میانمار اور بنگلہ دیش ورکنگ گروپ بنائیں گے۔ گروپ کے ارکان کی تعداد 30‘ عمل میں چند ہفتوں کی تاخیر ہو سکتی ہے۔ادھر میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کیلئے خصوصی تفتیش کار کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی خصوصی تفتیش کار یانگھی لی کومیانمار حکومت نے اپنے ملک داخل ہونے سے روک دیا۔خصوصی تفتیش کار نے آئندہ سال جنوری میں ریاست رخائن میں روہنگیامسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ریاستی ظلم و بربریت کاجائزہ لینا اور حقائق کا پتہ لگانا تھا۔خصوصی تفتیش کا رکا کہنا ہے کہ میانمار حکومت کا عدم تعاون کا رویہ اس طرف واضح اشارہ ہے کہ نہ صرف رخائن بلکہ پورے ملک میں کچھ بہت ہی خوفناک صورتحال ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...