سیالکوٹ، پسرور (نامہ نگاران)پولیس تشدد سے تھانہ سبز پیر میں ملزم جاں بحق ہوگیا، ڈیڈ ہاؤس کے باہر لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج اورنعرہ بازی‘ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل پولیس نے بکرے چوری کے ایک مقدمہ میں عثمان کو گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز ریمانڈ کیلئے عدالت میںپیش کرنا تھا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس نے عثمان پر پہت زیادہ تشدد کیا تھا جس سے وہ جاں بحق ہوا ہے۔ دوسری طرف پولیس نے کہنا ہے کہ عثمان پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا بلکہ وہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہلاک ہو ا ہے۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے پولیس حراست میں عثمان کی ہلاکت کی انکوئری کا مطالبہ کرتے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔