راولپنڈی(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر سمیت راولپنڈی کی ماڈل عدالتوں نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزائے موت سمیت4مقدمات اور منشیات کے9مقدمات سمیت مجموعی طور پر87مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ۔بدھ کو عدالتوں نے مختلف مقدمات میں نامزد ملزمان کو مجموعی طور پر13سال قید اور6لاکھ 16ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو مجموعی طور پر1سال 14دن مزید قید بھگتنا ہو گی اسی طرح جرم ثابت نہ ہونے پر5ملزمان بری کر دیئے گئے ۔دریں اثنا مختلف مقدمات میں102گواہان کے بیان بھی قلمبند کئے گئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی سہیل ناصر کی عدالت سمیت سول وسیشن ماڈل عدالتوں نے قتل کے4 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طاہر کو سزائے موت جبکہ قتل کے دیگر مقدمات میں42گواہان کے بیان قلمبند کئے اسی طرح منشیات کے9مقدمات نمٹاتے ہوئے15گواہان کے بیان ریکارڈ کئے گئے سول عدالتوں نے68مختلف مقدمات کے فیصلے سنا کر45گواہان کے بیان قلمبند کئے ہیں علاوہ ازیں4سول اپیلیں بھی نمٹا دی ہیں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث6 ملزمان کو مختلف اداروں میں کمیونٹی سروس پر بھجویا گیا اس دوران تاہم مصالحتی مرکزمیںزیر سماعت 3مقدمہ میں فریقین کے مابین صلح کروائی گئی جبکہ زیر دفعہ491کئے تحت 8ماہ کی روبیکا نور کو اس کی والدہ ارسہ بی بی کے حوالے کیا گیا ۔
قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم طاہر کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت
Dec 21, 2017