مندرہ (نامہ نگار) اس وطن کے جاں نثار بیٹے اپنی رگ جاں کا خون نچوڑا کر ارض وطن کی ترقی اور اس کے عارض و رخسار کو گلنار کرتے ہیں نیشنل بینک آف پاکستان جیسا ادارہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ھے ہمیں فخرھے کہ اس کے باصلاحیت بیٹوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے اس کی کامیابی کو چار چاند لگائے ہیں ان خیالات کا اظہارچیئر مین یونین کونسل گلیانہ میاں عامر الرحمٰن اور راول پریس کلب مندرہ کے چیئر مین زاہد شفیق قریشی نے نیشنل بینک آف پاکستان گلیانہ برانچ کے منیجر محمد حفیظ کی آفیسر گریڈ ون پرموشن کی خوشی میں منعقدہ ایک خوبصورت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئر مین یونین کونسل گلیانہ میاں عامر الرحمٰن ،سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرخان عامر شفیق قریشی ،راول پریس کلب مندرہ کے صدر سید مختار حسین کاظمی،سرپرست اعلیٰ عبدالمجید قریشی،ترجمان ممبر صوبائی اسمبلی مرزا احسن،پیر سید زبیر بخاری آف کھنیارہ شریف،سید شبر عباس شاہ ایڈوکیٹ،سید اکرام حسین ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی ۱نہیں پروموشن پر خیر مقدمی کلمات سے نو۱ز۱۔