اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)جمعیت علماء اسلام س اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل ومرکزی مجلس شوری کے رکن مولاناڈاکٹراسداللہ نے نے کہاہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرباجوہ نے سینٹ کمیٹی کوبریفنگ دے کرتاریخی اقدام کیاہے آرمی چیف نے ایک نئی روایت ڈالی ہے سیاسی جماعتیں بھرپورطریقے سے عسکری قیادت پراعتماد کااظہارکریں اس بریفننگ سے سیاسی بے یقینی کی فضاختم ہوجاناچاہیےملک اس وقت جس نازک دور کے گزر رہا ہے جوحکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا شاخسانہ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہو ں نے یہاں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا مولاناڈاکٹراسداللہ نے کہاکہ عسکری قیادت نے واضح کردیاہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے آرمی چیف کا اسمبلی میں آنا ایک اچھی اور مثبت روایت ہے۔