لاہور(نمائندہ سپورٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب میں دوسری بین الصوبائی قائداعظم گیمز 2017ء کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس جاری ہیں، بدھ کے روز کبڈی، ریسلنگ، ہاکی مردوخواتین اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو فزیکل ایکسرسائز کرائی گئی ، کھلاڑیوں کے سخت ایکسرسائز کے صبح شام دو سیشن ہوئے جس میں کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کیلئے ان کی جسمانی ساخت کے مطابق ایکسر سائز کرائی گئیں، کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہاکی کے سینئر صوبائی کوچ نواز ڈوگر نے کہا کہ کھلاڑی میں چاہے جتنا بھی ٹیلنٹ ہواگر وہ جسمانی طور پر فٹ نہیں ہوگا اس کا ٹیلنٹ کسی کام نہیں آئے گا۔