لاہور (نمائندہ سپورٹس) ملتان میں ہونیوالی آل پاکستان انٹر بورڈز کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی۔ فائنل میں فیصل آباد اور لاہور بورڈ میں جوڑ پڑا۔ فیصل آباد کے کھلاڑیوں کے جپھا، قینچی اور لپیٹا نے لاہوری کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا اور اٹھائیس کے مقابلے میں چھیالیس پوائنٹس سے آخری معرکہ اپنے نام کیا۔فاتح ٹیم کے محمد شبیر نے کمال کا کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ میں چھائے رہے۔
آل پاکستان انٹر بورڈز کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی
Dec 21, 2017