محمودکوٹ: تھرمل کالونی میں سارجنٹ اور ڈرائیور نے لاکھوں کے درخت کٹوا کر فروخت کردئے

محمود کوٹ(نامہ نگار)تھرمل کالونی میںسارجنٹ اعجاز چشتی اور ڈرائیور حقنواز نے کالونی کے درخت کٹوا کر لاکھوں روپے ہڑپ کر لیے ،تھرمل پاور اسٹیشن کالونی مظفر گڑھ سے سارجنٹ اعجاز چشتی اور ڈرائیور حقنواز نے افسران سے ملی بھگت کرکے مبینہ طور پر کالونی سے درجنوں درخت کاٹ کر 11 ٹرالروں پر لوڈ کر کے قصبہ گجرات روانہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق تھرمل پاور کالونی کے سیکیورٹی آفیسر کیپٹن آفتاب کے پاس نندی پور پاور کا چارج بھی ہے ان کی غیر موجودگی میں سارجنٹ اعجاز چشتی اور ڈرائیور حقنوازنے تقریباََ 15لاکھ مالیت کے درخت کاٹ کر فروخت کیے ہیں ۔جبکہ کیپٹن آفتاب جب نندی پور سے تھرمل مظفر گڑھ آیا تو کچھ دنوں بعد سیکیورٹی سیکشن میں استعمال ہونے والی جیپ MNS7313 سارجنٹ اعجاز چشتی اور ڈرائیور حقنوازاور سیکیورٹی گارڈ منظور حسین بمعہ ہتھیار ایمونیشن کے رقم وصولی کیلئے ملک غلام فرید کھوکھر سکنہ بستی نیا ٹالی والا قصبہ گجرات گئے تھے۔تھرمل کالونی کے رہائشیو ں نے احتجاج کرتے ہوئے حکام سے نوٹس لینے اوردرختوں کی مد میں وصول کی گئی رقم برآمد کر کے ان افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن