اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بینک پاکستان کو 2 ترقیاتی منصوبوں کے لئے 825 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے دونوں منصوبوں کی منظوری دیدی۔ ان دو منصوبوں میں سے ایک کے تحت نیشنل ٹرانسمیشن کو جدید بنانے کے منصوبے کے لئے 425 ملین ڈالر فراہمکئے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت ٹرانسمیشن سسٹم کو اضافی بجلی کا لوڈ برداشت کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔ 500 کے وی اور 220 کے وی کے سب سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر بنایا جائے گا۔ پبلک فنانشل مینجمنٹ کے لئے 400 ملین ڈالر کا قرضہ دیا جائے گا۔ جس کی میعاد 25 سال ہو گی۔ اس منصوبے کے تحت پبلک فنانیشنل مینجمنٹ سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی۔ پبلک فنانس مینجمنٹ کا نیا قانون تیار کیا جائے گا۔