چیف آف ائرسٹاف خواتین سکواش چیمپئن شپ سیمی فائنل مرحلے میں داخلے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)چیف آف دی ایئر سٹاف ویمن سکواش چیمپئن شپ میں ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او،مصر کی کھلاڑی رووان ایلاریبی ،آسٹریلین کھلاڑی ریچیل گرینگھم اور ملائشیئن کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے کوارٹر فائنل میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوارٹر فائنل میںہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی اونے مصر کی کھلاڑی ہانا مواتزکوتین ۔صفر(گیارہ۔دو،گیارہ۔دو اور گیارہ۔آٹھ) سے، دوسرے کوارٹر فائنل میں مصر کی کھلاڑی رووان ایلاریبی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی میار ہانی کو تین۔ایک (دو۔گیارہ، گیارہ۔ سات ، گیارہ ۔ پانچ اور گیارہ تین)سے،تیسرے کوارٹر فائنل میںآسٹریلین کھلاڑی ریچیل گرینگھم نے مصر کی کھلاڑی نادینے شاہن کوبھی تین ۔ایک (گیارہ۔ چار،نو۔گیارہ،بارہ۔دس اور گیارہ ۔سات)سے جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میںملائشیئن کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم نے مصر کی کھلاڑ ی ہانیہ الہمامے کوتین۔ ایک (آٹھ۔گیارہ، چودہ ۔ بارہ،بارہ۔دس اور گیارہ۔نو) سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلز آج 21دسمبر بروز جمعرات کو کھیلے جائیں گے ۔پہلا سیمی فائنل دوپہر 12بجے ہانگ کانگ کی کھلاڑی اینی او اور مصر کی کھلاڑی رووان ایلاریبی کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلین کھلاڑی ریچیل گرینگھم اورملائشیئن کھلاڑی سیواسنگاری سبرا مینیئم کے درمیان دن ایک بجے کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن