اینی ،روادن ، ریچل اور سبرا مینیئم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹرٹاپ سیڈہانگ کانگ کی اینی او،مصر ی رووان ایلاریبی ،آسٹریلین ریچیل گرینگھم اور ملائشیئن سیواسنگاری سبرا مینیئم نے اپنے میچز جیت کر چیف آف دی ایئر سٹاف انٹر نیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔پہلے کواٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ اینی او نے اپنی حریف اینا موتاز کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔15منٹ تک جاری رہنے والے میچ کا سکور11/2, 11/2, 11/8رہا۔ دوسرا کواٹر فائنل مصری کھلاڑیوں رووان ایلاریبی اور مایار ہانی کے مابین کھیلا گیا جس میں رووان نے 2/11, 11/7, 11/5, 11/3کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔ یہ میچ 21منٹ تک جاری رہا۔ تیسرے کواٹر فائنل میں آسٹریلین ریچیل گرینگھم اور مصری نادین شاہین کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا تاہم ریچیل نے 1کے مقابلے میں 3گیمز سے میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ 41 منٹ تک جاری رہنے والے میچ کا سکور11/4, 9/11, 12/10, 11/7رہا۔ چوتھا اور آخری کواٹر فائنل انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں ملائشین کھلاڑی سیوا سنگاری سبرامینیئم نے اپنی مصری حریف ہانیہ الحمامی کو3-1سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ 54منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تاہم سبرامینیئم نے8/11, 14/12, 12/10, 11/9کے سکور سے یہ میچ جیت لیا۔ پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راونڈمیں ٹاپ سیڈ مروان الشوربگی نے ایک آسان مقابلے میں اپنے ملائیشین حریف محمد سیافک کمال کو 3-0سے شکست دیکر کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ میچ کا سکور 11/8, 11/7, 11/9رہا۔ دو پاکستانی کھلاڑیوں فرحان زمان اور احسن ایاز اپنے میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ فرحان زمان کو مصری کھلاڑی مازین حشام نے 3-0سے شکست دی جس میں مصری کھلاڑی ان پر مکمل طور پر حاوی رہے اور یہ میچ 11/9, 11/6, 11/6 کے سکور سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں احسن ایاز میں میچ کی پہلی گیم11/7کے سکور سے جیت لی تاہم وہ اگلی تینوں گیمز میں میچ پر اپنی گرفت برقرار نہ رکھ سکے اور2/11 6/11, 4/11سے ہار گئے۔

ای پیپر دی نیشن