وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ فاشسٹ ہے. عمران خان اور طاہر القادری کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں. آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری سیاسی سٹنٹ مین ہیں۔ عمران خان اور طاہر القادری کی سوچ فاشسٹ ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری دیانتداری سے ناواقف ہیں عمران خان اور طاہر القادری کے اقدامات جمہوریت کے خلاف ہیں۔ آصف زرداری اس کھیل کا حصہ لگتے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔