پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں 31دسمبر کی ڈیڈ لائن کے بعد کی حکمت عملی طے ہو گی، ڈاکٹر طاہر القادری حکومت مخالف تحریک پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرینگے ۔ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ، ق لیگ اور جماعت اسلامی کو مدعو کیا جائے گا۔ اے پی سی میں سنی اتحاد کونسل، مسلم کانفرنس اور مجلس وحدت المسلمین ، مسلم لیگ ق سمیت دیگر جماعتیں بھی شریک ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتیں کانفرنس کی حتمی تاریخ کا اعلان طاہر القادری خود کریں گے۔
جسٹس نجفی رپورٹ: طاہر القادری کا آل پارٹیزکانفرنس بلانے کا فیصلہ
Dec 21, 2017 | 19:13