ایف بی آر نے نان پرافٹ اداروں اور این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا ہے اور ان اداروں و این جی اوز کیخلاف ٹیکس چوری کرنے میں کارروائی کی جائیگی ,اس حوالے سے ان کی چھان بین کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت فیڈرل بورڈ ریونیو کی جانب سے تمام فیلڈ فارمیشنزکو خطوط ارسال کئے گئے ہیں کہ وہ ان اداروں اور تمام این جی اوز کا مکمل ریکارڈ ارسال کریں. خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس ٹو کیس ٹیکس رولز کا جائزہ لیا جائے اور ان رولز پر پورا نہ اترنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق ٹیکس وصول کیا جائے .یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں 2251 این جی اوزاور نان پرافٹ رجسٹرڈ ادارے کام کررہے ہیں۔
ایف بی آر کا نان پرافٹ اداروں اور این جی اوز کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ
Dec 21, 2017 | 19:55