پی سی بی کا کیس مضبوط ہونے کے دعوے کا تمسخر اڑایا جانے لگا

Dec 21, 2018

لاہور(اے این این )آئی سی سی تنازعات کمیٹی میں بھارت سے ہرجانہ وصولی کیس میں دہری ناکامی کے باوجود پی سی بی کا کیس مضبوط ہونے کے دعوے کا تمسخر اڑایا جانے لگا۔پی سی بی کی پریس ریلیز میں بی سی سی آئی کیخلاف کیس مضبوط ہونے کی وجہ سے کم رقم ادا کرنے کی بات بھی جھوٹی امیدیں دلانے والے وکلا کی کارستانی محسوس ہوتی ہے۔بھارت نے مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی معاہدے کی کاپیز میڈیا کو جاری کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا تھا کہ پی سی بی کے موقف میں جان نہیں، اس کے باوجود نجم سیٹھی قانونی فرم کی قابلیت کے قصیدے پڑھتے اور کیس مضبوط ہونے کے دعوے کرتے رہے۔حیرت کی بات ہے کہ پی سی بی کی موجودہ انتظامیہ نے کمزور کیس کا ملبہ سابق چیئرمین پر ڈالنے کے بجائے ان کا ہی موقف دہرادیا کہ کیس مضبوط اور قبل ازیں ہرجانہ وصولی کا فیصلہ بھی مایوس کن تھا۔

مزیدخبریں