کینیڈا میں کان کنوں نے 552 قیراط کا زرد ہیرا ڈھونڈ نکالا، سائز انڈے جتنا ہے

Dec 21, 2018

ٹور نٹو (صباح نیوز)کینیڈا میں کان کنوں نے 552 قیراط کا زرد ہیرا ڈھونڈ نکالا۔ انڈے کے سائز کا یہ ہیرا دنیا کے 20 بڑے ہیروں میں سے ہے۔ کینیڈا سے غیر تراشیدہ ہیرا دریافت کرنے کا دعویٰ کیا گیا جو غیر معمولی سائز کا ہے، اس خام یا غیر تراشیدہ ہیرے کا وزن 552 قیراط ہے جو دنیا کے بیس بڑے ہیروں میں سے ایک ہے۔ کینیڈا کی شمالی مغرب میں موجود ڈیاوک نامی ہیروں کی کان سے یہ ہیرا نکالا گیا۔ کان کے مالک کے مطابق دریافت شدہ اس ہیرے کو شمالی امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیرا کہا جا رہا ہے۔ گزشتہ ریکارڈ 187.7 قیراط کے ہیرے کا ہے جو 2015 میں اسی ہیرے کی کان سے نکالا گیا تھا۔

مزیدخبریں