اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ )وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صارف اور مسافر دوست جدید ماڈل وضع کیا جائے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے ملکی اور غیر ملکی مسافروں بالخصوص اوورسیز پاکستانیز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہینڈل کرنے سے متعلق طریقہ کار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اورہدایت کی کہ وہ مسافروں کے معاملہ پر اپنے رویہ اور طریقہ کار میں مکمل تبدیلی لائیں۔ سہولت مراکز اور جامع انتظامات کریں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمسافر دوست جدید ماڈل وضع کیا جائے
Dec 21, 2018