اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی ہے جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھوک کے ستانے پر وزیراعظم سے کھانا فراہم کرنے کی فرمائش کر دی۔ جمعرات کووفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرریلوے شیخ رشید کو بیٹھے بیٹھے بھوک لگ گئی اور ان سے بھوک برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے عمران خان سے کھانے کی فرمائش کر دی ۔شیخ رشید نے اجلاس میں وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس چھ چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، اجلاس میں یا تو کھانا دیا جائے یا ہمیں لنچ باکس لانیکی اجازت دی جائے۔وزیرریلوے کی بھوک اوروزیراعظم عمران خان نے کھانے کا آرڈر دینے کے بجائے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے ارکان کی اکثریت کو لنچ کی نہیں بلکہ ڈائٹنگ کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے ریمارکس پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کشت زعفران بن گیا۔
شیخ رشید کی کھانا فراہم کرنے کی فرمائش،وزیراعظم کا ڈائٹنگ کا مشورہ
Dec 21, 2018