اسلام آباد (نیٹ نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے نواز شریف اور آصف زرداری کی گرفتاری پر مشترکہ احتجاج خارج از امکان نہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف سارے مقدمات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، ان کے خلاف براہ راست کوئی الزام نہیں، حکومت کو ?آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ثبوت پیش کرنا ہوں گے، ملک میں جنگل قانون ہے تو انہیں گرفتار کرلیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ چلے لیکن حکومت خود مڈٹرم انتحابات اورغیر یقینی باتیں کرتی ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہو سکتی ہے، جب آصف زرداری اسلام آباد آئیں گے تو ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر 130 ارب کا بوجھ ڈالا گیا۔ سعودی ارب سے بھی حکومت کو 2 ارب ڈالر ملے ہیں، عوام پر بوجھ بھی ڈال رہے ہیں اور کشکول بھی پھیلا رہے ہیں۔ بے نظیر بھٹو کی ہمشیرہ صنم بھٹو کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے انہوں نے کہا صنم بھٹو بھی بھٹو خاندان کا حصہ ہیں، انہیں سیاست سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
خورشید شاہ