اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت پر رہا ئی کا حکم دیدیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سنےٹر فیصل رضا عابدی کی درخواست ضمانت طبی بنےاد پر منظور کرتے ہوئے رہا انہےں رہا کرنے کے احکامات جاری کردئےے ہےں ۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ہائیکورٹ نے ضمانت دہشت گردی کے دومقدمات میں منظور کی ہے ۔ قبل ازےں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بھی کیا تھا ۔گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے مقدمے میں فیصل رضا عابدی کی معافی قبول کر لی تھی ۔یاد رہے کہ عابدی نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف ایک ویڈیو میں الزامات عائد کئے تھے جس پر ان کے خلاف توہین عدالت اور دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے ۔
فیصل رضا عابدی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...