شیخ عبدالقادر جیلانی کی حیات وخدمات تاریخ کا سنہرا باب ہیں:حنیف طیب

کراچی (نیوزرپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ سیدناغوث اعظم شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ ُاﷲتعالیٰ علیہ کی حیات وخدمات تاریخ اسلام کااہم باب ہے۔لوگوں کو بری باتوں سے روکنا،نیک کاموں کی طرف متوجہ کرنا آپ کی حیات مقدسہ کا ایک پاکیزہ اور اہم ترین مقصد تھاان خیالات کا اظہارانہوں نے مسجد فیضان حمزہ گلشن اقبال میںغوث اعظم کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ حضور غوث اعظم کارویہ بڑاہمدردانہ اور مشفقانہ تھااپنے ملنے جلنے والوں سے ہروقت ہمدردی کااظہارفرماتے تھے۔آپ نے بڑوں کا احترام ،ماں باپ سے محبت اور خدمت کرنا،پیارومحبت کارویہ اپنانے کادرس دیاہے۔آپ غریب،مسکین،بیواؤ،مستحقین کی خودبھی مددفرماتے اور اپنی تعلیمات کے ذریعے لوگوں کوبھی انسانیت کی بھلائی کے کاموں کی طرف متوجہ کرتے۔آپ کے دورکاکوئی بھی حکمران خلاف شریعت حکم جاری کرتاتھاتو آپ اس کو سختی کے ساتھ شریعت مطاہرہ پرعمل کرواتے تھے۔غوث اعظم کانفرنس سے مولاناعادل عطاری ،امین آدم جی ،سلیم لاکھانی اور عوام کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن