کراچی (لیڈی رپورٹر ) دفاعی امور کے ماہرصحافی اورسینئرامریکی ایڈیٹر گورڈن ڈف نے دعوی کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستانی خاتون سائنس دان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اغواکاروں کو $ 55000 ادا کئے تھے۔ امریکی دفاعی میگزین ’’ویٹرنز ٹوڈے‘‘ میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل’’ عمران خان اور عافیہ صدیقی اور امریکہ کی خوفناک غلطی‘‘ میں تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایڈیٹر گورڈن ڈف نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایڈمرل سروہی کے ساتھ کیسے کام کیا تھا اور جنرل کولین پاول کو جے سی او ایس کی جانب سے ایک خط فراہم کیا اور 2010 میں انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔وہ اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں: "ایک موقع پر خان نے صدیقی کے والدین کے گھر سے مجھے فون کیا، اس گفتگو کے کچھ حصے کو میں نے ریکارڈ کرکے یوٹیوب پر ڈال (upload) دیاجسے بعد ازاں ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی حکومت نے جنگ کیلئے جواز فیبریکٹ (fabricated) کئے اور 2 ملین افراد کو قتل کیا " حقیقت کبھی نہیں بتائی جاتی ہے۔انہوں نے ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی نوجوان خاتون پر الزام عائد کرکے جس کا نام ڈاکٹر عافیہ صدیقی تھا، کو ایک سڑک سے اس کے تین بچوں سمیت سی آئی اے کی درخواست پر اغواء کیا گیا ۔اغواء کاروں کو 55ہزار ڈالر اداکئے گئے تھے ۔ جس کو میں ثابت کرسکتا ہوں۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیںکہ وہ اپنے دعویٰ کو دنیا پر ظاہر کریں کہ ’’قومی وقار برائے فروخت نہیں ہے‘‘اپنے ان الفاظ کوسچ ثابت کریں۔
عافیہ کے اغوا کاروں کو سی آئی اے نے 55ہزار ڈالردیئے : گورڈن ڈف
Dec 21, 2018