اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے تمباکو صنعت کے لئے ’’ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم‘‘ کی تیاری اور نفاذ کے لئے مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں عالمی بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں نئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔ ڈی جی بی ٹی بی نے سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی۔ عالمی بینک کے نمائندوں نے کہا کہ بینک اس سلسلے میں مالی اعانت فراہم کرے گا۔