لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میران حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا افغانستان سے امریکی فوجیں نکالے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ، جب سے افغانستان میں امریکی فوجیں آئی ہیں یہ پورا خطہ بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے۔ امریکہ نے دنیا کو جنگ کی آگ میں جھونکا ۔ پاکستان نے دنیا کو دہشت گردی سے بچانے کے لئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں آج دنیا میں امن کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔