قائد مسلم لیگ نون پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی:مرزاجاوید

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،لیگی رہنما ء نے کہا کہ حکومت انتقام کی سیاست میں مصروف ہے ،انہوں نے کہا کہ حکمران اور نیب ایک ہی ڈگر پر گامزن ہیں اور دونوں کا ایجنڈا مخالفین کو قابو کرنا ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ احتساب اور انصاف کے کٹہرے میں صرف اپوزیشن کو لایا جارہا ہے جبکہ لاڈلا اور اس کی ٹیم کو پو تر قرار دیا جا رہا ہے جس کو عوام کھلی آنکھوں دیکھ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور انصاف ایسا ہو کہ اس کے لیے ججز نہ بولیں بلکہ فیصلے بولیں وہ معیار پوری دنیا میں مانا جاتا ہے جس کا مطالبہ اور امید ہر شہری کرتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں احتساب اور انصاف کا کٹہرا صرف اور صرف اپوزیشن کے لئے ہے،مسلم لیگی رہنما ء نے کہا کہ حکومت ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے، ابھی تک کسی بھی مقدمہ میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جاسکے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مقدمات صرف اور صرف پی ٹی آئی حکومت کی انتقامی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن