نہیں جانتا امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کب ہوگی: پیوٹن

ماسکو (نیٹ نیوز)نہیں جانتا کہ ٹرمپ سے ملاقات کب ہو گی، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ وہ امریکی صدر سے کب ملاقات کر سکیں گے، تاہم یہ بات اہم ہے کہ ماسکو اور واشنگٹن تعلقات کو معمول پر لائیں۔ امریکی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے رواں ماہ کے آغاز میں کہا تھا کہ ٹرمپ اْس وقت تک پیوٹن سے نہیں ملیں گے جب تک روس یوکرائن کے جنگی کشتیوں اور ان کے عملے کو رہا نہیں کرتا۔ ان جنگی کشتیوں کو گزشتہ ماہ کریمیا کے قریب سمندر سے قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ اپنی سالانہ نیوز کانفرنس کے موقع پر پیوٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایسی کوئی ملاقات ہو گی بھی یا نہیں۔

ای پیپر دی نیشن