یمن میں قیدیوں کا تبادلہ، 16ہزار افراد کی رہائی ممکن ہے: ریڈ کراس

Dec 21, 2018

سٹاک ہوم (اے پی پی) ریڈ کراس نے کہا ہے کہ یمن میں فائربندی کی ڈیل کے تحت متحارب فریقین کے رہائی پانے والوں کی تعداد 16 ہزار ہو سکتی ہے۔ دونوں جانب سے فراہم کیے گئے گرفتار شدگان کی فہرست میں آٹھ ہزار افراد کے نام شامل ہیں۔ قیدیوں کی رہائی سے منتقلی تک کے تمام انتظامات ریڈ کراس کو تفویض کیے گئے ہیں۔ اس میں تمام قیدیوں کا میڈیکل چیک اپ بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں