لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے شہر ژانگژو کا رہائشی 37 سالہ شخص اس وقت ہسپتال پہنچ گیا جب اس نے اپنی جرابوں کو سونگھ لیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ شخص بہت دیر تک جرابوں سے خارج ہونیوالی بو سونگھتا رہا جس کے بعد اس کے سینے میں تکلیف شروع ہو گئی اور ہسپتال میں ایمرجنسی میں اسے داخل کرانا پڑا۔ وہاں سے درد کی وجہ سے معلوم ہوئی کہ جرابوں کی بو کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں ایک فنگل انفیکشن ہو گیا تھا اور ہسپتال میں اب اس کا علاج ہونے کے ساتھ ڈاکٹر یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے ایسا کیوں ہوا۔ اس مریض کا نام پینگ بتایا گیا اور جب ڈاکٹروں نے اس سے بات چیت کی تو معلوم ہوا کہ اسے اپنے جرابیں سونگھنے کی عادت لاحق ہے۔ اس بات سے ڈاکٹروں نے دریافت کیا کہ اس کے پیروں میں موجود فنگل انفیکشن اس عادت کے نتیجے میں پھیپھڑوں میں پہنچ گیا۔
چین: اپنی جرابیں سونگھنے والا ہسپتال پہنچ گیا
Dec 21, 2018