اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا ورکنگ سطح پر بہت مضبوط رابطہ ہے۔ نواز شریف کو اگر سزا ہو بھی گئی تو بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے ۔ نیب میں نواز شریف کے خلاف مفروضوں پر مبنی کیس ہے یقین ہے کہ ہمیں اعلی عدالتوں سے انصاف ضرور ملے گا ۔ ہماری سب سے بڑی سپورٹر پی ٹی آئی ہے وہ ایسی غلطیاں کر رہے ہیں کہ عوام پی ٹی آئی سے بدظن ہوتے جا رہے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کا ورکنگ سطح پر بہت مضبوط رابطہ ہے: احسن اقبال
Dec 21, 2018