پاک بحریہ ہمسایوں کے غلط ارادوں سے نمٹنے کیلئے تیار ہے: صدر علوی

Dec 21, 2018

لاہور (آئی این پی+ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے پاک نیوی نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے پانیوں کی حفاظت کرسکتے ہیں‘ نیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید بحری جہاز بنائیں گے‘ پاکستان نیوی کے انجینئرز باصلاحیت ہیں۔ جمعرات کو صدر عارف علوی نے نیول وار کالج میں میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ بلوچستان کے ساحلوں سے دراندازوں کا داخلہ بند کردیا، گوادر میں بھی ہمارے پانی کے ذریعے تجارت شروع ہورہی ہے،میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام اچھا اقدام ہے۔ نیوی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مزید بحری جہاز بنائیں گے۔ میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کا اہتمام اچھا اقدام ہے۔ہماری بحریہ چوکس اور بہترین فورس ہے پاکستان نیوی کے انجینئر باصلاحیت ہیں۔ کراچی کے ساحل پر بہت زیادہ ماحولیاتی آلودگی ہے ساحلوں اور سمندری آلودگی کے چیلنجز سے آگاہ ہیں۔ کراچی میں پینے کے پانی کا سنگین مسئلہ بھی موجود ہے۔ پاکستان کے ساحلوں پر مینگروز کی پیداوار کم ہورہی ہے۔ ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاک نیوی نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم اپنے پانیوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔ سمندری حیات کی بقاء کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ صاف ساحل سیاحت کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ عارف علوی نے کہا پاک بحریہ ہمسایوں کے غلط ارادوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ افواج پاکستان انسداد دہشت گردی میں کہیں زیادہ قابل اور تجربہ کار ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہر قسم کی تعمیر و تجارت میں سکیورٹی سب سے اہم ہوتی ہے۔ ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی اور کارنامے انجام دئیے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترکی کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دفاع اور تجارت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اس وقت سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔ ترکی کے سرمایہ کاروں کو اس کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ ترک کمپنیوں کی توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو سراہتے ہیں۔ ترک وزیر دفاع نے کہا کہ صدر پاکستان کے مجوزہ دورہ ترکی سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر عارف علوی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان آزاد تجرتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

مزیدخبریں