لندن (نیٹ نیوز) برطانوی دارالحکومت لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ کے اوپر دو ڈرونز کی اڑان کے بعد فلائٹ آپریشن کچھ گھنٹے معطل کر دیا گیا،جس کے بعد رن وے تو کھول دیا گیا تاہم پروازوں میں تاخیر کا سامنا رہا۔ گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن وے کے قریب دو ڈرونز دیکھے جانے کے بعد پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا گیا۔ برطانوی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پروازوں میں تاخیر ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ گیٹ وک کا شمار یورپ کے آٹھویں مصروف ترین ائر پورٹ میں ہوتا ہے۔ برطانوی قانون کے تحت ڈرونز کو ائر کرافٹس اور ائر پورٹس کے نزدیک یا 122 میٹر کی بلندی تک اڑانے پر پابندی عائد ہے۔
لندن ائرپورٹ پر دو ڈرونز کی پروازیں، فلائٹ آپریشن کئی گھنٹے معطل رہا
Dec 21, 2018