اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی کا رجحان،250 سے زائد پوانٹس کی کمی

Dec 21, 2018 | 10:46

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی برقرار ہے اور شروع میں ہی 250 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں 38 ہزار 236 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ تاہم کچھ دیر کیلئے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 38 ہزار 244 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار میں معمولی تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

رپورٹ فائل ہونے مارکیٹ میں 11,144,370 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 524,085,562 پاکستانی روپے رہی۔

رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروباری حضرات سرمایا کاری میں محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔

مزیدخبریں