ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنیوالوں کوتقریب میں حکام سے ہاتھ ملاناہوگا،ہاتھ نہ ملانیوالوں کوڈنمارک کی شہریت نہیں ملے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کاردعمل سامنے آ یا ۔انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پرپابندی کاقانون پہلے ہی نافذالعمل ہے۔نئی قانون سازی مسلمانوں کونشانہ بنانے کا عمل ہے،مسلمان خواتین غیرمردوں سے ہاتھ ملانامعیوب سمجھتی ہیں۔کئی میئرزکی جانب سے بھی حکومت کے منظورکردہ نئے قانون پراعتراض کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کیخلاف استعمال کیاجائیگا۔
ڈنمارک میں نیا قانون ,شہریت لینے کیلئے ہاتھ ملانا لازمی قرار
Dec 21, 2018 | 12:58