پنجابی ادب امن رواداری ‘ اخلاق کی اعلیٰ اقدار کا امین ہے:ڈاکٹر عین مرفی

لاہور(سٹاف رپورٹر) شعبہ پنجابی ،پنجاب یونیورسٹی لاہور نے بیرونِ ملک سے علمی ادبی سکالرز کوبلانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے برٹش کولمبیا یونیورسٹی سے ڈاکٹر عین مرفی کو خصوصی طور پر مدعو کیا۔شعبہ پنجابی کی چئیرپرسن ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن نے طالبعلموں کو پنجابی زبان و ادب کی اہمیت اور مستقبل کے تقاضوں کے حوالے سے روشناس کرواتے ہوئے بتایا"پنجابی زبان و ادب امن،رواداری،اخلاق اور پیار کی اعلٰی اقدار کا امین ہے، دورِ حاضر میں ادب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا"۔ڈاکٹر عین مرفی نے اپنے لیکچر میں جہاں پنجابی زبان و ادب کے حوالے سے برٹش کولمبیا یونیورسٹی میں ہونے والے مختلف تعلیمی پروگراموں کا تعارف کروایا وہاں انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پنجابی زبان و ادب کے طالبِ علم تعلیمی اور تحقیقی میدان میں برٹش کولمبیا یونیورسٹی کے طالبِ علموں کے ساتھ مل کر کس طرح تحقیقی کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مرفی پنجابی اور فارسی میں لکھے ہیر کے قصے پر ریسرچ کر رہی ہیں۔ڈاکٹر عین مرفی نے اپنے پہلے لیکچر میں کینیڈین پنجابی ہسٹری کے حوالے سے طالبِ علموں کو آگاہ کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عین مرفی نے پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں پائے جانیوالے مختلف مخطوطات کا ذکر کرتے ہوئے ان پر کام کرنے کے حوالے سے بھی اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن