چکوال(نامہ نگار)کیا یہ وہ تبدیلی تھی جس کا بائیس سال عمران خان نے ڈھنڈورا پیٹا،کیا یہ وہ نیا پاکستان ہے جس کے خواب دکھائے گئے تھے،خدا کے لیے ہمیں پرانا پاکستان ہی واپس کر دو،غریب آدمی کے منہ سے ان ظالم حکمرانوں نے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی و سماجی شخصیت پیر عبدالشکور نقشبندی نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کی بھرمار اور شتر بے مہار اضافے کے خلاف کیے گئے مظا ہرے سے دوران خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ بجلی ضر وری مرمت کے نام پر گذشتہ پورے سا ل سے صبح 9بجے سے شام 3بجے تک بند رہتی ہے ،لوگوں کا کاروبار تباہ و برباد ہو گیا ہے ،لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں ،غریب لوگ دن رات اس حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں ،صرف یہی نہیں بات یہیں تک رہتی تو شاید گذارا ہوجاتا مگر اب کی بار جب لوگوں کو بجلی کے بل موصول ہوئے ہیں تو اس میں بجلی کی قیمت سے زیادہ ٹیکسز کی بھرمار ہے،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کا سارا زور غریبوں کو نچوڑنے پر صرف ہو رہا ہے ۔
کیا یہ وہ تبدیلی تھی جس کا بائیس سال عمران خان نے ڈھنڈورا پیٹا
Dec 21, 2019