فیصلے کا پیرا 66 آپریشنل ہے نہ انشاء اللہ اداروں میں تصادم ہو گا: بلاول

Dec 21, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر حکومت یا پرویز مشرف عدالتی فورم پر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ فیصلے کا پیرا 66 کوئی آپریشنل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فیصلے کا حصہ ہے۔ پیرا 66 ایک جج کی رائے ہے۔ جس سے ایک دوسرے جج نے اختلاف کیا ہے۔ پیرا 66 کی کوئی آپریشنل حیثیت ہی نہیں ہے۔ حکومت تو ہمیشہ کنفیوز ہوتی ہے۔ انشاء اﷲ اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہوگا‘ ایسا کیوں ہوگا۔رائے ونڈ سے نامہ نگارکے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے رائے ونڈ کامیاب ورکرز کنونشن کے انعقاد پر پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر رانا جمیل منج کو بلاول ہائوس چائے کی دعوت پر مدعو کیا اور حلقہ میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے پر انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ملک کو ہر مشکل وقت میں سنبھالا دیا، بھٹو خاندان نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس کی سزا ذوالفقار علی بھٹو کی موت کی صورت میں دی گئی ۔

مزیدخبریں