مشرف، پاک فوج کے حق میں ریلیاں جاری، لاہور سنی تحریک کا مظاہرہ

لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال (خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) سابق آرمی چیف پرویز مشرف اور پاک فوج کے حق میں ریلیوں اور مظاہروں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ لاہور میں پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام مظاہرہ، سیالکوٹ، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، چنیوٹ، لالیاں اور بھوآنہ میں مظاہروں کے ساتھ ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں سول سوسائٹی، تاجروں علماء طلباء اور انجمن مزارعین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے پلے کارڈز اور پورٹریٹ اٹھا کر شرکت کی۔ اور سپریم کورٹ سے فیصلہ معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ شرکاء کی جانب سے پاک افواج کے حق میں بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی۔ لاہورسے خصوصی نامہ نگار کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام پا ک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پریس کلب کے با ہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا اداروں کی بالادستی عزت ووقار کو ہر حا ل میں قائم رکھا جائے ،دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی استحکام کیلئے پاک فوج نے لمبا سفر کیا ہے۔ پوری قوم کو افواج پاکستان پر اعتماد ہے اور وہ ملکی سلامتی ،استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک دشمن واستحصالی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہیں ،ملک دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ؟ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا دینے کیخلاف سول سوسائٹی کی طرف سے ریلی نکالی گئی ۔اوکاڑہ سے نامہ نگار کے مطابق اوکاڑہ میں تیسرے روز بھی پاک فوج کے حق میںمختلف مقامات سے احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔ ریلی گول چوک اور محبوب عالم چوک سے پریس کلب چوک تک نکالی گئیں۔سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔مظاہرے میں طلباء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء انجمن مزارعین اوکاڑہ کے سینکڑوں مزارعین نے چیئرمین شہزاد شفیع کی قیادت میں پاک آرمی کے حق میں ریلی نکالی ۔مقررین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاکہ پرویز مشرف کے فیصلے پرجوڈیشل کمشن بنایا جائے۔ چیچہ وطنی سے نامہ نگارکے مطابق پرویزمشرف کی سزا کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام تیسرے دن بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔لالیاں اور بھوآنہ اور چنیوٹ میںبھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ چنیوٹ میں پاک فوج لورز پاکستان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاگیا۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پرویز مشرف کے حق میں سول سوسائٹی کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس سے اشفاق نذر محمد، ضرار ملک ، اصغر چیمہ دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...