پی آئی سی واقعہ‘ رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش انتظامی ‘ پولیس کی کمزور گرفت کی نشاندہی

لاہور(نیوزرپورٹر) پی آئی سی واقعہ کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر دی۔رپورٹ میں انتظامی اور لوکل پولیس کی کمزور گرفت کی نشاندہی کی گئی ہے، کمیٹی نے پولیس کی انتظامی غفلت کی محکمانہ تحقیقات کی سفارش کی ساتھ ہی ساتھ پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کے کردارکا جائزہ لینے کی تجویز بھی دی گئی۔ واقعات پر کس کو فوری آگاہ کرنا چاہیے تھا ،اس حوالے سے ایس او پی کیا کہتے ہیں اس کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ وزیر قانون بشارت راجہ نے سیکرٹری داخلہ کی تفصیلی رپورٹ کے ساتھ سات اضافی نکات بھی تحریر کئے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب رپورٹ پڑھنے کے بعد اس پر کیا لائحہ عمل اپناتے ہیں اس کا فوری نہیں بتایا جاسکتا تاہم یہ رپورٹ وزیرا عظم عمران خان کو بھی بھیجی جائے گی ذرائع کا کہان ہے کہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد ہی کوئی لائن آف ایکشن اپنائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...