جما عت اسلامی مسئلہ کشمیر بھولے گی نہ بھلانے دے گی،میاں اسلم

Dec 21, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 22دسمبر کواسلام آباد میں ایک عظیم الشان اور تاریخی کشمیر مارچ منعقد کیا جا ئے گا ، جس میں لاکھوں افردشر یک ہوکر اہل کشمیر سے اپنی والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کر یں گے ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سر اج الحق حکو مت کو کشمیر کی آزادی کے حوالے سے ایک چارٹر پیش کر یں گے ،انھوں نے کہا کشمیر مارچ کی تیاریاں آخر ی مر احل میں داخل ہو چکی ہیںلاکھوں کی تعداد میں پمفلٹ گھروں بازاروں اورمساجد کے باہر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں