راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی (رجسٹرڈ) کے وفد نے مرکزی صدر شرجیل میر کی قیادت میں ریجنل پو لیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک سے انکے دفتر میں ملاقات کی ،وفد میں دالگراں بازار نسوار بازار کے صدور،شیخ عاطف ،شیخ ساجد سہیل،شیخ نعیم،عمر بھٹی ،شیخ عامر موجود تھے،اسموقع پر شرجیل میر نے آرپی او کو بتایاہے کہ گنج منڈی میںچوری ڈکیتی کی حالیہ وارداتوں کے دوران تاجروں کاایک کروڑ سے اوپر کا نقصان ہواہے،اسی طرح پرانے قلعہ سے سولہ لاکھ روپے چوری کیئے گئے ،چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں ،اگر یہی صورت حال رہی تو تاجر ڈر کے مارے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے ،ہمیں مجبورا اپنے کاروبار وں کا تالے لگانا پڑیں گے اس لیئے ہمارامطالبہ ہے کہ ایسی وارداتوں کو فوری سد بابکیا جائے بصورت دیگر تاجر احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے.
جس پر آر پی او نے کہا ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرواتا ہوں ، سی پی او سٹریٹ کرائم ،چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام کے لیئے کافی متحرک ہیں ،ہم ہول سیلز منڈیوں اور کاروباری علاقوںمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ،تاجر ہمیں مشورے دیں انشاء اللہ انکے مشوروں پر عمل درآمد کیا جائے گا،کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تاجر ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،اس لیئے وہ ہماری لیئے اہمیت کے حامل ہیں انھوں نے موقع پر ہی ایس پی سٹی اور راول کو فون کیا اور انھیں تاجروں کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کی ہدائت کی ہے ،جس پر تاجروں کے وفد نے انکا شکریہ اداکیا ہے ۔
تاجروں کے مسائل فوری حل، تحفظ فراہم کیا جائے گا،آر پی او
Dec 21, 2019