ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھاتا ہوں، کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تو ٹھیک تھے: جسٹس وقار سیٹھ

پشاور(آن لائن)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں کہ میں ٹی وی پرصرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔پشاور ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی تو اس دوران وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ کیا ہوا حالات کو، صبح آیا تھا تو ٹھیک تھے، آپ نے تو کچھ نہیں کرنا۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے مزید کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا بلکہ ٹی وی پر صرف ریسلنگ دیکھتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...